جس طرح گذشتہ برس نیویارک ٹائمز اسکوائر میں نماز تراویح کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیا گیا تھا، اس بار بھی مسلمان شہری بڑی تعداد میں نیویارک کی سڑکوں پر تراویح کی نماز پڑھنے نکل آئے ہیں۔
ہمارہی ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوش کردیا۔
نیویارک میں واقع ٹائمز اسکوائر کے مقام پر جہاں عام دنوں میں لوگوں کا گزر بسر ہوتا ہے اور اکثر تفریحی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہاں بڑی تعداد میں نمازی تراویح کا اہتمام کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ کی مشہور جگہ ٹائمز اسکوائر میں نمازی عبادت میں مصروف ہیں ، وہاں روزانہ کی بنیاد پر نماز پڑھائی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں موجود جگہ اور نمازیوں کو دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا ہے کہ یہ امریکہ ہے بلکہ کوئی مسلم ممالک کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔