اگر تم روزہ توڑ دو تو آئی فون دوں گی ۔۔ جب ایک عربی شخص غیر مسلم لڑکی لالچ میں آ کر روزہ توڑنے لگا تو قریب کھڑے دوسرے مسلمان نے کیا کیا جو یہ مشہور ہو گیا؟ دیکھیے

image

یہ دنیا عارضی ہے اور ہمیشہ انسان کو آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔ تو اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مسلمان شخص نے لاکھوں روپے کا موبائل فون ٹھکرا دیا پر اپنی آخرت کی فکر کرتے ہوئے اپنا روزہ نہیں توڑا۔

دارصل یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک انگریز ملک میں لڑکی نے سڑک پر ایک تجربہ کیا ، جس میں اس نے سڑک پر چلتے ہوئے ایک شخص سے پوچھا کہ آپ مسلمان ہیں؟ تو اس نے کہا جی ہاں الحمد اللہ۔

بس یہ سننے کی دیر تھی کی اس نے اپنے پرس سے پانی کی بوتل اور آئی فون نکالا۔ پھر آفر کرڈالی کہ اگر اپنا روزہ تور دو تو میں تمہیں یہ نیا آئی فون تحفے میں دوں گی۔

یہ آفر سننے کے بعد جوان بولا کہ کیا تم پاگل ہو، یہ حرام ہے، میں یہ ہرگز نہیں کروں گا۔ اس جواب پر وہ اسرار کرنے لگی مگر وہ نہ مانا اور اتنی دیر میں ایک عربی لباس پہنے ہوئے شخص کا وہاں سے گزرنا ہوا تو اس نے یہی آفر اسے بھی کی۔ آفر سننے کے بعد تو وہ خوشی کے مارے پاگل ہو گیا اور پانی پینے لگا۔

مگر جس جوان نے پہلے منع کیا تھا اس نے پانی کی بوتل چھین کر نیچے پھینک دی اور کہنے لگا کہ کیا تم پاگل ہو، ہم مسلمان ہیں، آخرت میں جا کر کیا کہیں گے کہ ایک موبائل فون کیلئے اپنا ایمان گنوا دیا۔ پر وہ نہ مانا ارو کہنے لگا کہ میں یہ زمین پر گرا پانی بھی چاٹ لیتا ہوں۔ اب اتنے سمجھانے کے بعد اس نے اسے دھکا دے دیا۔

مزید یہ کہ جب آئی فون دینے والی غیر مسلم لڑکی نے معاملہ لڑائی کی طرف جاتے دیکھا تو فوراََ کہہ دیا کہ یہ جوان میرے ساتھ ہے، ہم بس یوٹیوب کیلئے ایک ویڈیو شوٹ کر رہے تھے کہ دیکھیں کہ مسلمان اپنے ایمان کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔

یہی نہیں آپ کے اس عمل سے ہم بہت خوش ہوئے اور اب یہ آئی فون 12 پرو میکس آپ کا ہوا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts