ایک لڑکی نکاح کے تین بول بول کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کسی دوسرے انسان کے ساتھ ایک پاک رشتے میں بندھ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کائنات میں ماں باپ کے بعد سب سے پر خلوص رشتہ میاں بیوی کا ہے۔ اپنے رشتے میں اور گھر میں برکت کیلئے اکثر مسلمان خواتین گھر میں قرآن کریم کی تلاوت کا خاص اہتمام کرتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ اس خاتون نے بھی کیا کہ گھر کے ایک کمرے میں بیٹھی قران پاک کی تلاوت کر رہی تھی کہ کچھ دیر میں اس کو نیند آ گئی مگر یہ پھر بھی قرآن کی تلاوت کرتی رہی ۔ جب شوہر کو خیال آیا کہ کافی دیر ہو گئی اس کی اہلیہ باہر کیوں نہیں آئی۔ تو وہ کمرے میں داخل ہوا اور دیکھا کہ اہلیہ نیند میں بھی تلاوت کر رہی ہیں۔
جیسے ہی بیوی کو آہٹ محسوس ہوئی تو وہ اٹھ بیٹھی اور شوہر نے یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
اسی طرح اس خاتون کی پہلے بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں یہ کھانا بناتے ہوئے اس قدر خوبصورت تلاوت کر رہی تھی کہ شوہر جو ٹی وی پر گانے سن رہا تھا وہ فوراََ سے ٹی وی بند کر کے اسے شاباش دینے کچن میں آ گیا۔
یاد رہے کہ اس لیے گھر کے پکوان زیادہ لذیز ہوتے ہیں کیونکہ اس میں گھر کی خواتین کا پیار خلوص شامل ہوتا ہے اور پھر تلاوت کرتے کرتے جو کام ہو گا اس کا تو کوئی مول ہی نہیں۔