رمضان کی برکت یا کچھ اور ۔۔ ایسا کیا ہوگیا کہ پوری جرمن فیملی نے اسلام قبول کرلیا ؟

image

یورپ میں نفرت انگیز پروپیگنڈے کے باوجود اسلام تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، اہل مغرب اسلام کے خلاف جتنا پروپیگنڈا کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ لوگ اسلام کی جانب متوجہ ہوکر اسلام قبول کر لیتے ہیں، حال ہی میں جرمنی میں بھی ایک خاندان نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق ماہ رمضان میں جرمن میں میاں بیوی سمیت چار بچے مشرف بہ اسلام ہوئے۔ جرمنی سے برادر احمد الھواس کا کہنا ہے کہ کل ہم جیسے ہی سلام پھیر کر نماز جمعہ سے فارغ ہوئے تو کسی نے مسجد کا دروازہ زور سے بجانا شروع کیا۔

دروازہ کھول کر دیکھا تو ایک فیملی کھڑی ہے۔ میاں بیوی اور 4 بچے۔ لباس مسلمانوں کا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام قبول کرنے آئے ہیں۔ سنتوں کے بعد امام صاحب نے انہیں کلمہ پڑھا دیا اور یہ پوری جرمن فیملی اسلام میں داخل ہوگئی۔

واضح رہے کہ مغربی دنیا میں جہاں ایک جانب اسلام مخالف مہم زوروں پر ہے وہاں یورپ کے مسلمانوں نے ایک نئی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت طویل عرصے سے بند گرجا گھروں کو مساجد میں تبدیل کرنے کی ایک نئی مہم جاری ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام کی پراثر تعلیمات کی وجہ سے مسلمانوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے خوف سے اہل مغرب اسلام کے خلاف محاذ سنبھالے بیٹھے ہیں لیکن ان کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور ہر بار اسلام کے خلاف ان کے پروپیگنڈے کا فائدہ مسلمانوں کو ہی ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts