سوشل میڈیا پر اکثر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کرتی ہیں اور وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ڈیلی میل کی جانب سے ایک خبر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ایک ماں اور مردہ نومولود بچے کے بارے میں بتایا گیا تھا، جس نے سب کو افسردہ تو کیا ہی ساتھ ہی جذباتی بھی کر دیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مسٹر آگ اور ان کی اہلیہ کیٹ آگ کے ہاں کئی سال بعد اولاد کی پیدائش متوقع تھی، سب خوش تھے، والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا اور فوست احباب اور رشتہ دار بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
دراصل خوشی اس لیے بھی تھی کیونکہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع تھی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، لیکن صورتحال اُس وقت بدل گئی جب خبر یہ سامنے آئی کہ نومولود بچی تو صحت مند ہے تاہم نومولود بچہ کوئی حرکت نہیں کر رہا ہے۔
یہ صورتحال جہاں والدین کے ہاتھ پاؤں پھلا رہی تھی وہیں ڈاکٹرز کو بھی خوف میں مبتلا کر رہی تھی، ڈاکٹرز نے تقریبا 20 منٹ نومولود بچے کا معائنہ کیا اور پھر اس نتیجے پر پہنچے کہ نومولود بچہ انتقال کر گیا ہے۔
جہاں ایک لمحہ کو خوشی ملی وہیں والدین کے لیے سب سے خطرناک لمحہ تھا جب ان کی اولاد پیدا ہوتے ہی انتقال کر گئی، اگرچہ والد نے بھی اس سب صورتحال کو قبول کر لیا مگر پتہ نہیں کیوں والدہ ماننے کو تیار ہی نہ تھی کہ اسکا بچہ اس دنیا میں نہیں رہا۔
اور وہ تقریبا 2 گھنٹوں یا اُس سے زائد تک نومولود بچے کو اپنے سینے سے لگائے رکھی، یہاں تک کہ سب کچھ بھول گئی کہ ابھی ابھی ماں بنی ہے اور جسم ٹوٹ چکا ہے، مگر پھر بھی اپنے بچے کو چومتی رہی اور اسے خوب پیار کرتی رہی۔
اس سب میں ڈاکٹرز بھی بے بس تھے اور والد کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔ لیکن اُس وقت ماں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا جب نومولود نے اپنی انگلی کو ہلانا شروع کیا، یہ سب دیکھ کر ڈاکٹرز اور شوہر بھی پہلے تو اہلیہ کو غلط فہمی کا شکار سمجھے لیکن جب خود بھی محسوس کیا تو حیران رہ گئے۔
دراصل نومولود بچہ قبل از پیدائش پیدا ہوا ساتھ ہی محض 2 ایل بی وزن تھا جس کے باعث ڈاکٹرز کا خیال تھا کہ کمزوری کے باعث نومولود کا بچنا ممکن نہیں ہے۔