زلمے خلیل زاد عمران خان کے حق میں بول پڑے

image

 سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بول پڑے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، قانون کی پاسداری کرنے والوں کو اس بیان کو مسترد کردینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کیخلاف تشدد کو ہوا دینے کے مترادف ہے،وزیراعظم کو اپنے وزیر کے بیان سے خود کو الگ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، یہ چیز ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.