میں والدہ کے پیسے چوری کرتا تھا ۔۔ بچوں کی شرارت سے تنگ ماں نے کون سی دعا دی جو ایک فلمی دنیا چھوڑ کر قاری بنا تو دوسرا امام کعبہ، والدہ کی دعا کا کرشمہ

image

ماں کی دعا جنت کی ہوا ۔ یہ عام استعمال ہونے والا الفاظ ہر کسی نے سن رکھا ہوگا۔ مگر آج یہاں آپکو بتانے والے ہیں کہ کیسے بچے کی شرارت پر ماں نے ڈانٹا نہیں۔

بلکہ ایک خوبصورت دعا دے دی جس سے اللہ نے ایک خوبصورت آواز دے دی تو دوسرے کو امام کعبہ بنا دیا۔آئیے جانتے ہیں ہماری ویب کی اس معلوماتی خبر میں۔

اس شخص کا نام قاری یاسر عمر شاہین ہے جس نے عرب دنیا میں آپنی خوبصورت آواز سے سب کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ مگر یہ جان لیں کہ یہ شروع سے مذہبی تعلیمات کے فروغ میں مصروف نہ تھے بلکہ انہوں نے 14 سال ہالی ووڈ یعنی کہ انگریزوں کی فلمی دنیا میں کام کیا ۔لاکھوں فلموں کی کہانی لکھی اور کئی فلموں کے تو پروڈیوسر بھی رہے۔

یہ کہتے ہیں کہ مجھے جو آج اس قدر خوبصورت آواز عطا ہوئی ہے اس کے پیچھے میری والدہ ہیں کیونکہ میں بچپن میں والدہ کے پیسے چرا کر میٹھائی کھا جاتا تھا جب ایک دن ماں کو اس بات کا علم ہوا تو یہ گھر سے باہر چلی گئیں اور ایک خوبصورت آواز والے بچے کی تلاوت کی سی ڈی خرید لائیں اور کہا کہ ایک دن آئے گا ،اللہ تمہیں ایسی آواز عطا کرے گا۔

تو بس 14 سال تک ذہن میں یہ بات گھومتی رہی پھر ایک دن میں نے فلم بناتے بناتے ہی اچانک قرآن پڑھنا شروع کر دیا۔ پھر دل نے چاہا کہ کیوں نہ سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے تلاوت اور اذان کے مقابلے میں شرکت کروں۔ مزید یہ کہ اب یہاں ہوں اور 50 ہزار لوگوں میں سے منتخب ہونا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جو بھی یہ مقابلہ جیتے گا اسے پاکستانی 22 کروڑ روپے انعام میں ملیں گے۔ یہی نہیں آپکو ایک اور شخص کے بارے میں بھی بتاتے ہیں جنہیں دنیا بھر کے مسلمان خوب پسند کرتے ہیں، ان کا نام ہیں شیخ عبد الرحمان السدیس جوکہ امام کعبہ ہیں۔ آج یہ جس مقام پر ہیں انہیں بھی والدہ کی دعا حاصل ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts