سورج میں ایک بہت بڑا پراسرار سوراخ نمودار ۔۔ کیا اس کے خطرناک اثرات زمین پر پڑنے والے ہیں؟

image

نظام شمسی میں آئے روز مختلف دریافت اور حرکات ہوتی رہتی ہیں جس کی تحقیق سے متعلق سائنسدان بتاتے ہیں۔ جیسا کہ اب سورج میں اچانک بہت بڑی اور عجیب تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو سورج پر نمودار ہونے والے انتہائی بڑے اور پراسرار سوراخ سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباًایک ہفتے کے دوران سورج کی سطح پر دوسرا بڑا سیاہ سوراخ نمودار ہوا ہے جس کے متعلق سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ریڈیو ٹیکنالوجی کو خراب کرسکتا ہے۔

یہ سوراخ زمین کی طرف 1.8 ملین میل فی گھنٹہ کی شمسی ہوائیں بھیج رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج سے نکلنے والی یہ شمسی لہریں زمین سے جمعہ یا ہفتہ کو ٹکرا سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سوراخ زمین سے 30 گنا بڑا ہے۔

اس سیاہ سوراخ کو 'کورون ہولز' کا نام دیا گیا ہے، کورون ہولز شمسی لہروں کو خلاء میں چھوڑ رہے ہیں، جو مصنوعی سیاروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور اگر وہ زمین تک پہنچتی ہیں تو اس سے حیرت انگیز روشنی ظاہر ہوسکتی ہے۔ مگر اس کے زمین پر منفی اثرات سے متعلق کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

نمودار ہونے والے ان سوراخوں کے اثرات عام طور پر بے ضرر ہوتے ہیں، جوسیٹلائٹ مواصلات سمیت ریڈیو ٹرانسمیشن کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.