پاکستان میں مقبول گاڑیوں میں تو باہر لوگ سبزیاں اور فروٹ بیچتے ہیں کیونکہ ۔۔ 2023 میں دنیا کی 10 مہنگی ترین کاریں، قیمتیں ہوش اڑادیں

image

چلتی ہیں تو آسمانوں سے باتیں کرتی ہیں، قیمتیں اتنی کہ پاکستان میں ایسی گاڑیوں کا تصور بھی نہیں ہوسکتا،دنیا کی ایسی شاندار اور مہنگی گاڑیاں جن کے شائد آپ نے نام بھی نہ سنے ہوں۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کی مہنگی ترین کاریں کونسی ہیں اور ان میں کیا کیا خصوصیات ہیں۔

1۔ بوگاٹی لے ووئی چور نورے

یہ خوبصورت گاڑی بوگاٹی کے ہر سال دو شاندار کاریں بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے،صرف دو اعشاریہ پانچ سکینڈز میں 261 میل کی رفتار سے چلنے والی 18اعشاریہ 7 ملین ڈالر کی بوگاٹی۔۔ لے ووئی چور۔۔ نورے کا آغاز 2019 میں ہوا اور اس وقت یہ دنیا کی سب سے مہنگی کار کا درجہ حاصل کرکے پہلے نمبر پر قابض ہے۔

2۔ پیگانی زونڈا ایچ پی بارچیٹا

پیگانی زونڈا کی ایچ پی بارچیٹااب تک کی سب سے زیادہ تیز رفتار رکھنے والی کار ہے، اس کی منفرد شکل اور پچھلے ٹائر اس کار کی خوبصورت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ 789 بی پی ایچ سے 221 میٹر فی گھنٹہ رفتار والی یہ خوبصورت کار 17 ملین یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر قیمت کی وجہ سے مہنگی ترین گاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

3۔ رولز رائس سویپٹیل

ہماری مہنگی ترین کاروں کی فہرست میں تیسرے مقام پر رولز رائس سویپٹیل موجود ہے جو آٹوموٹیو ڈیزائن اور انجینئرنگ کے حسین امتزاج سے بننے والی ایک جدید لگژری کار ہے۔ سویپٹیل نے 2017 میں دنیا کی مہنگی ترین کاریں بنانے کا آغاز کیا اور یہ خوبصورت کار 13 ملین ڈالر قیمت کے باوجود اب فروخت ہونے والی سب سے مہنگی کاروں میں سے ایک ہے۔

4۔ بوگاٹی سینٹو ڈائیسی

2023 میں دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں بوگاٹی سینٹو ڈائیسی نے بھاگ کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ڈبلیو 16 انجن والی یہ خوبصورت اور شاندار کار بوگاٹی کی 110 ویں سالگرہ پر متعارف کروائی گئی ہے جس کی قیمت 9 ملین ڈالر ہے۔

5۔ مرسڈیز بینز مے بیچ ایکسیلیرو

ہماری مہنگی ترین کاروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر مرسڈیز بینز کی مے بیچ ایکسیلیرو ہے۔ اپنی عجیب و غریب شکل کے باوجود یہ V12 ٹوئن ٹربو انجن والی اعلیٰ کارکردگی والی چار سیٹوں والی اسپورٹس کار ایک جدید شاہکار ہے۔ اسے گڈ ایئرکی ایک جرمن کمپنی فلوڈا نے اپنی نئی کیریٹ ایکسیلیرو ٹائر رینج کی جانچ کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔ 213 میل فی گھنٹہ کی متاثر کن رفتار والی اس کار کی قیمت 8 ملین ڈالر ہے۔

6۔ بوگاٹی ڈیوو

بوگاٹی ڈیوو ایک درمیانی انجن والی اسپورٹس کار ہے، اس کا نام فرانسیسی ریسنگ ڈرائیور البرٹ ڈیوو کے نام پر رکھا گیا تھا جس نے بوگاٹی کے لیے 1920 کی دہائی میں دو بار ۔۔ٹارگا۔۔ فلوریو ۔۔ریس جیتی تھی۔ بوگاٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈیوو سب سے زیادہ پھرتیلی کار ہے اور 5 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کی یہ کار اپنی لانچنگ کے روز ہی فروخت ہوگئی تھی۔

7۔پیگانی ہوائیر امولا

دنیا کی ساتویں مہنگی ترین کار پیگانی ہوائیر امولا ہے جو صرف پانچ پروڈکشن کاروں تک محدود ہے۔ اس کا اعلان ستمبر 2019 میں کیا گیا تھا، مرسڈیز- اے ایم جی کی طرف سے خاص طور پر پیگانی کے لیے تیار کردہ ٹوئن ٹربو 6پوائنٹ زیرو لیٹر V12 انجن اور 827 ہارس پاور کے طاقتور انجن والی یہ کار 5 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کی ہے۔

8۔ کوینیگ سیگ سی سی ایکس آر ٹریویٹا

صرف تین یونٹوں تک محدود رکھنے کے ارادے سےسی سی ایکس آر ٹریویٹا کی تیاری پر بہت زیادہ لاگت آئی جس کے بعد کوینیگ سیگ نے فیصلہ کیا کہ اس کار کو اور بھی خاص بنایا جائے اور اس کی تعداد کو صرف دو تک محدود رکھا جائے۔ اس کی کچھ خصوصیات میں ڈائمنڈ ویو کاربن فائبر فنش، ایک منفرد ڈبل کاربن ریئر ونگ، انکونل ایگزاسٹ سسٹم، اے بی ایس کے ساتھ کاربن سیرامک بریک اور ٹائر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔ 254 میل فی گھنٹہ کی اس تیز رفتار کار کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالر ہے۔

9۔ لیمبور گینی وینی نو روڈسٹر

لیمبور گینی کی نئی زہریلی وینی نو نے ٹاپ 10 میں زبردستی جگہ بنائی ہے، وینی نو کا مطلب ہسپانوی زہر ہے اور یہ کار بھی خود میں کسی زہریلے سانپ سے کم نہیں، وینی نو کو لیمبور گینی کی 50 ویں سالگرہ کیلئے تیار کیا گیا تھا۔ 2 اعشاریہ 9 سیکنڈز میں 60 فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ خوبصورت کار 4 اعشاریہ 5 ملین ڈالر قیمت کی وجہ سے دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں شامل ہے۔

10۔ بوگاٹی چیرون سپر اسپورٹ 300 پلس

بوگاٹی چیرون سپر اسپورٹ 300 پلس کی پروڈکشن پہلے 30 کاروں تک محدود تھی اور یہ ماڈل بوگاٹی کی شاندار تخلیق ہے اور اس خوبصورت کار کی وجہ سے بوگاٹی میں ٹریک پر 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے اور اس خوبصورت اور شاندار کار کی قیمت 4 ملین ڈالر ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گاڑی کے تمام 30 ماڈلز فروخت ہوچکے ہیں۔

11۔ لیمبور گینی سیان

63کاروں تک محدود لیمبور گینی سیان کی تمام گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں، لیمبور گینی نے سیان کو ایک ہائبرڈ سپر کار کے طور پر تیار کیا ہے جس میں 6 اعشاریہ 5 لیٹر V12 انجن اور اضافی الیکٹرک موٹر بھی موجود ہے۔ یہ پہلی ہائبرڈ کار ہے جسے لیمبور گینی نے فروخت کیا ہے، 3 اعشاریہ 6 ملین ڈاکر کی اس کی ہر کار کو انفرادی طور پر مالک کی ترجیحات کے مطابق بنایا جائے گا۔

12۔ میک لیرین۔ پی ون ایل ایم

میک لیرین۔ پی ون ایل ایم کم و بیش صرف ٹریک صرف میک لیرین۔ پی ون جی ٹی آرکا اسٹریٹ لیگل ورژن ہے۔ اس گاڑی کے صرف 6 ماڈل بنائے گئے ہیں ۔ 214 میل فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی اس گاڑی کی قیمت 3 اعشاریہ 6 ملین ڈالر ہے۔

13۔ پیگانی ہوائیرا بی سی

اب تک ڈیزائن کی گئی سب سے مہنگی کاروں میں سے ایک پیگانی ہوائیرا بی سی واقعی آٹوموٹو انڈسٹری کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ زونڈا آر سے متاثر 3 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی یہ کار 6 پوائنٹ زیرو لیٹر ٹوئن ٹربو V12 انجن کے ساتھ261 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

14۔ لیکان ہائپر سپورٹ

لبنانی موٹر کمپنی ڈبلیو موٹرز کی لیکان ہائپر سپورٹ لبنانی اور اطالوی انجینئرز نے ملکر تخلیق کی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی کار تھی جس کی ہیڈلائٹس ہیروں سے جڑی ہوئی تھیں۔

ٹوئن ٹربو مڈ ریئر ماونٹڈ 3پوائنٹ 8 لیٹر انجن 780 ہارس پاور اور 708 پاؤنڈ فٹ ٹارک والی یہ کار 240 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی قیمت 3 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہے۔

15۔ بوگاٹی ویرون ویورز

مینسوری ویورز کے محدود ایڈیشن کی بوگاٹی ویرون ویورزکو گرینڈ اسپورٹس وائٹس روڈسٹر کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں 1200 ہار پاور کا 8 پوائنٹ زیرو ایل ڈبلیو 16 کا انجن لگایا گیا ہے۔ یہ دنیا کی تیز ترین کاروں میں سے ایک ہے ، اس کے اصل ورژن کو کار آف دی ڈیکیڈ 2000-2009 کا نام دیا گیا تھا۔ 253 میل فی گھنٹہ کی تیز رفتار تک پہنچنے والی یہ کار 3 اعشاریہ 4 ملین ڈالر قیمت کی وجہ سے 15 ویں نمبر پر موجود ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts