بیویاں حوریں لگتی ہیں ۔۔ 50 سالہ شخص کی 3 لڑکیوں سے ایک ساتھ شادی، یہ بوڑھا شخص پہلے سے کتنے بچوں کا باپ ہے؟

image

دنیا میں ہر جوان لڑکے لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا جیون ساتھی دکھنے میں خوبصورت ہو اور اس پر جان نچھاور کرتا ہو۔ اس دور میں کئی لوگ ایک شادی اور اس کے اخراجات سے تنگ پرتے ہیں مگر ایک ایسا بھی شہری ہے جس نے 3 شادیاں کیں ہیں۔

یہ عظیم آدمی کوئی اور نہیں بلکہ یوگانڈا کا شہری ہے جس کا نام محمد سیمندا ہے۔ اس کی وجہ شہرت کوئی راکٹ بنانا یا پھر کسی کی مدد کرانا نہیں بلکہ ان جناب نے تو ایک ہی وقت 3 لڑکیوں سے شادی کی ہے جس کے بعد یہ میڈیا کی زینت بنے ہیں۔

سیمندا نے آج سے 20 سال پہلے ایک لڑکی سے شادی کی تھی جس سے ان کے 5 بچے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے بھی دوبارہ شادی کی ، یوں ان کی 3 بیویاں ہو گئیں۔ یہ کوئی امیر آدمی بھی نہیں بلکہ ایک ریڑھی چلاتے ہیں۔

جس میں کھانے پینے کا سامان فروخت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ تینوں شادیاں اس لیے ساتھ کیں ہیں کیونکہ میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ علیحدہ علیحدہ یہ تقریب منعقد کرتا۔

اس کے علاوہ محمد سیمندا نے یہ بھی بتایا کہ ان کی یہ بیویاں آپس میں لڑتی جھگڑی نہیں اور ایک ہی گھر میں رہتی ہیں جبکہ وہ اب پہلے سے زیادہ محنت کریں گے تاکہ گھر کا گزر بسر آسانی سے ہو سکے۔

مزید یہ کہ جن 2 لڑکیوں نے ان سے شادی کی وہ آپس میں بہنیں ہیں ، مقامی میڈیا کے مطابق ان کے لڑکیوں کے نام مستولہ اور جمیو نکائیز ہیں جبکہ ان میں سے ایک کی عمر 24 سال اور ایک کی 27 ہے جوکہ اپنی شادی پر بے انتہا خوش ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts