بیٹے کا نام رمضان مبارک اور والد کا عید مبارک ۔۔ دونوں نے مل کر چھوٹے بھائی کا کیا خاص نام رکھ دیا؟ ویڈیو

image

اولاد اوپر والے کی رحمت ہے۔ جب بھی کسی گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا نام گھر والے بڑ اہی سوچ کر رکھتے ہیں، نام ہی انسان کی شخصیت پر بڑا اثر ڈالتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں ایک ایسی پاکستانی کی کہانی جس کا نام رمضان مبار ک ہے لیکن والد اور چھوٹے بھائی کا کیا نام ہے ؟

ہم سب نے اکثر یہ نام تو سنے ہوں گے دریا خان، سمندر خان مگر آپ نے کبھی کسی نوجوان کانام رمضان مبار ک سنا ہے، نہیں نا۔تو آج ہم آپ کی ملاقات پنجاب میں رہنے والے ایک ایسے پاکستانی سے کروا رہے ہیں جو رمضان میں پیدا ہوا تو اس کے والد نے اس کا نام ہی رمضان مبارک رکھ دیا ۔

یہ کہتے ہیں کہ فیکٹری میں جب کام کیلئے گیا تو وہاں کا افسر مجھ سے کہتا ہے کہ اپنا اور والد کانام بتاؤ جس پر میں نے کہہ دیا کہ رمضان مبارک ولد عید مبارک ۔تو وہ میری طرف دیکھ کر ہنسنے لگا ا ور پھر شناختی کارڈ طلب کیا ، تب جا کر اس کی تسلی ہوئی اور تو اور اب جب بھی باہر نکلوں تو دوست بلاوجہ ہی گلے ملتے ہیں کہتے ہیں رمضان مبارک ہے تو ۔

اس کے علاوہ شناختی کارڈ بنوانے گیا تو وہاں کے بھی افسران اور عملے نے میرے ساتھ اس وقت تصویریں بنوانا شروع کر دیں جب انہیں نام بتایا تو ۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ ان کے والد کا نام عید مبارک اور چھوٹے بھائی کا نام شعبان مبارک ہے ۔انٹرویو کے آخر میں انکا کہنا تھا کہ ابو کانام دادا نے،میرا نام ابو نے ، ارو چھوٹے بھائی کا نام ماموں نے رکھا ۔

اب تو جب بھی لڑکے پورا نام لیکر مجھے بلاتے ہیں تو ساتھ میں ہنستے بھی ہیں جس کی وجہ سے کئی مرتبہ شرمندگی بھی ہوتی ہے ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.