خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے 8 اکتوبر کی تاریخ انتخابات کے لیے تجویز کی تھی۔ گورنر ہاؤس پشاور سے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر کے پنجاب میں 8 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے لہذا خیبر پختونخوا میں بھی 8 اکتوبر ہی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو انتخابات کے لیے تاریخ دینے کے لیے خط لکھا تھا اور عدالتی حکم کی تعمیل میں خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی نے 6 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.