میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کروں، پولیس والے نے کیسے 1400 لوگوں کی مدد کی جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

image

انگلینڈ میں ایک ریٹائرڈ پولیس والے نے لوگوں کے گم ہوجانے والے کتوں کو اپنے ڈرون کی مدد سے ڈھونڈھنا شروع کردیا۔

فل جیمز نے "ڈرون ٹو ہوم" کے نام سے ایک ادارہ بنایا اور اس کی مدد سے وہ لوگوں کے گم ہوجانے والے کتوں کو ڈھونڈھ کر دیتے ہیں۔ جیمز کی شہرت میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے ایک ۳ دن سے لاپتہ کتے کو اپنے ڈرون سے ڈھونڈھ نکالا اور اسے حفاظت کے ساتھ اس کی فیملی سے ملوادیا۔

جیمز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا تلاش اور مدد کا جذبہ ان کے اس ادارے کو اتنا آگے لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ پیسے جمع کریں اور تھرمل ڈرون خریدیں۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ دنیا بھر میں ڈرون سے لوگوں کو ان کے کھوئے ہوئے کتے ڈھونڈھنے میں مدد کریں۔

جیمز کا ادارہ اب تک ۱۴۰۰ افراد کی مدد کرچکا ہے۔ انہوں نے یہ ادارہ اکیلے بنایا لیکن ۲۰۲۱ میں کام کا دباؤ بڑھ جانے کی وجہ سے لوگوں سے رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔ ان کا ادارہ ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کے حوالے سے کورس بھی کرواتا ہے۔

جیمز کے اس کام کو بیشتر لوگوں نے سراہا اور جن لوگوں کی انہوں نے مدد کی تھی وہ ان کے شکرگزار بھی ہیں اور انہوں نے جیمز کے کام کے حوالے سے ان کی تعریفیں بھی کیں۔ جیمز نے بہت سے جانوروں سے پیار کرنے والے لوگوں کو اب اپنے ادارے کا حصہ بنالیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.