بیوی نے خود شوہر کی دوسری شادی کروائی اور پھر ۔۔ اس 70 سالہ شخص کی دونوں بیویاں گھر میں کیسے رہتی ہیں جو اسے اب کھانا بھی نہیں ملتا؟ ویڈیو

image

محبت کی شادی کی تھی، پر بیوی مجھے چھوڑ کر باہر گھومنے نکل جاتی ہے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس 70 سالہ شخص کے جس نے اس عمر میں دوسری شادی کی جس عمر میں انسان کے اپنے بچوں کی شادی کا وقت ہوتا ہے۔

دارصل ماجرا یہ ہے کہ جس 24 سالہ لڑکی سے انہوں نے دوسری شادی کی، وہ ان کی پہلی اہلیہ کی بہترین دوست تھیں۔ جب یہ بات پہلی بیوی کو ملی کہ اس کا شوہر اس کی دوست کو پسند کرتا ہے تو اس نے خود ان کی شادی کروا دی۔

پر اب خاوند کہتے ہیں کہ مجھے تو اب کھانا ہی نہیں ملتا جب سے عمران خان نے جلسے وغیرہ شروع کیے ہیں۔

تب سے یہ نئی بیوی وہاں چلی جاتی ہے، پھر مجھے کھانے کیلئے پہلی بیوی کی منتیں کرنا پڑتی ہیں جو نواز شریف کی پارٹی کو پسند کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل میرا جھکاؤ بھی پی ایم ایل ن والی اہلیہ کی جانب ہو گیا ہے۔

کیونکہ وہ میرا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے۔ جو بھی کہوں کچھ دیر میں باہ کر کھلاتی ہے۔ لیکن خوش بھی ہوں کہ یہ دونوں گھر میں لڑتی نہیں، بہنوں کی طرح رہتی ہیں۔

مزید یہ کہ دوسری بیوی کہتی ہے کہ مجھے، ان کا اخلاق اور بات کرنے کا انداز بہت اچھا لگا۔ اب ہم دونوں ایک ہی گھر میں خوشی سے رہتی ہیں، جب بھی ان کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو لوگ سو طرح کی باتیں بناتے ہیں۔

جسے سننے کے بعد پہلے پریشان ہوتے تھے پر اب دل کو سمجھا لیا کہ انہیں کہنے دیا جائے اور اپنی زندگی سکون سے گزاری جائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.