ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں شہری کی جانب سے ملک بھر میں ایک ساتھ عام انتخابات کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے شہری ملک فیصل محمود نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ساتھ انتخابات سے عوام حقیقی نمائندے منتخب کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات دو صوبوں میں پہلے اور باقی بعد میں کرانے سے خرچ زیادہ ہو گا اور عام انتخابات کے دوران نگران حکومتوں کا نظام بھی متاثر ہو گا۔

درخواست گزار نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کے التوا کی درخواست کرتے ہوئے نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی استدعا بھی کر دی۔

شہری کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، صدرپاکستان،الیکشن کمیشن اوردونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.