اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

image

قومی اسمبلی کااجلاس میں سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں التوا ء کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئیں، رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء ہیں۔

دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں 51 ہزار 744 مقدمات زیر التواء ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایک  لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التواء ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں 85 ہزار 781مقدمات زیر التواء ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات زیر التواء ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التواءہیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات زیر التواء ہیں۔

التوا کا شکار  مقدمات کی تفصیلات وزارت قانون نے پیش کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.