پاکستان اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پرافسوس ہے تاہم عدم شرکت کا فیصلہ پاک امریکہ تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ بےشمار معاملات پر رابطہ کاری کرتے ہیں اور پاکستان سے جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی اہم شراکت داری ہے۔

بھارت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات اپنی اپنی جگہ پر قائم ہیں اور ان تعلقات میں کوئی صفر جمع کی تجویز نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.