پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

image

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گرے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے، ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ تباہ شدہ بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے علاقے سے ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا بھارتی طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور اس بھارتی طیارے کے پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، رام بن میں تباہ بھارتی طیارے کا زخمی پائلٹ فلائنگ آفیسر آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ بھردہ کلاں تحصیل اکھنور کے کھیتوں میں گرا اور اکھنور میں تباہ طیارے کے ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.