جاپان کا پاکستان کو 35 فیصد سستا پیٹرول فروخت کرنے کی پیشکش

image

ٹوکیو: جاپان کی کمپنی نے پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد تک سستا فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔

جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی تیل مارکیٹ سے 35 فیصد سستا فروخت کرنے کی پیشکش کی جبکہ نائجیریا کی ایل این جی بھی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی حامی بھری۔

جاپانی کمپنی کے نمائندے نے ٹوکیو میں پاکستانی سفیر کو یہ پیشکش کی۔ جاپانی کمپنی کے نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

جاپانی نمائندے نے کہا کہ ان کی کمپنی اور آئرلینڈ کی شراکت دار کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس موجود ہے اور اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے کم قیمت میں دونوں اشیا فروخت کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیشکش کی تمام جزیات کے ساتھ ہم حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کو آگاہ کریں گے اور اگر اسلام آباد سے جواب موصول ہوا تو جاپانی کمپنی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.