اللہ کے بعد آپ ہمارے لیے کافی ہیں ۔۔ اللہ کا یہ نیک بندہ کون ہے جو خاموشی کے ساتھ بچپن سے ہی یتیموں کی مدد کر رہا ہے؟ دیکھئے

image

اللہ کبھی بھی اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا بلکہ وہ کسی نہ کسی کے ذریعے غریب، بے سہارا اور مسکینوں کی مدد کرتا ہے جس کا کوئی گمان نہیں کرسکتا۔ ایسا ہی ایک فرشتہ صف انسان سامنے آیا ہے جس نے بے مثال اورعظیم کارنامہ انجام دیا اور آج بھی دے رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اس شخص سے متعلق بتائیں گے جس نے ساری عمر یہ نیک کام کیا۔

بحرین سے تعلق رکھنے والے خلیل الدلیمی جنہیں یتیموں کا باپ کہا جاتا ہے، لاکھوں لوگوں کی مدد کی لیکن کبھی بھی دکھاوا نہیں کیا۔

اس شخص سے متعلق آپ کو مزید بتائیں کہ اس نے اپنے ہوش سنبھالنے سے لے کر ادھیڑ عمر تک لاکھوں افراد کی کفالت کا ذمہ اپنے سر لیا، ان کے کھانے پینے اور دیگر بنیادی سہولیات کی ذمہ داری اٹھائی اور اس طرح لوگوں کو نوازا کہ کسی دوسرے شخص کو اس کی بھنک تک نہ ہونے دی۔

خلیل کو یتیموں کے باپ اور انت کفو یعنی تم ہمارے لیے کافی ہو جیسے اور بھی ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ خلیل کو اس انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا کہ سب لوگ اپنی گاڑیوں سے نکل نکل کر جوق در جوق قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے اور سامنے ایک خاتون ان کے لیے تمغہ لے کر کھڑی ہوگئی۔ آنکھوں میں آنسو لیے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خلیل نے تمغہ پہنا تو دیکھ کر زیادہ خوش ہوئے کہ اس پر بھی یہی لکھا ہوا تھا کہ تم کافی ہو۔

خلیل الدلیمی کی کامیابی اور انتھک محنت کے بدلے انہیں بہترین خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ ایک روز خلیل الدلیمی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ٹریفک سگنل بند ہوگیا۔ پوری سڑک خالی تھی، کوئی گاڑی نہ تھی۔ لیکن جیسے ہی ان کی گاڑی جا کر رکی، پیچھے سے کئی گاڑیاں آگئیں۔

ٹریفک اہلکار سڑک پر سامنے آ کر کھڑے ہوئے جن کی شرٹس کے پیچھے خلیل الدلیمی کا نام درج تھا۔ اطراف میں ان کے نام کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔ وہ دیکھ کر ذرا مسکرائے۔ پھر ایک ایل ای ڈی کو لے جاتے ہوئے کچھ اہلکار نظر آئے جس پر ان کا نام لکھا ہوا تھا۔ وہ دیکھ کر پھر سے مسکرائے۔

پھر سامنے سے ایک ٹرالر گزر رہا ہے جس پر لکھا ہے خلیل تم ہیرو ہو۔ یہ دیکھ کر خلیل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ سامنے موجود بینر پر ان کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ تم ہمارے لیے کافی ہو۔ گاڑیوں کے شیشوں پر بھی ان کی تصویریں لگائی گئیں تھیں۔

اگر ہر ملک میں خلیل الدلیمی جیسے باہمت اور درد دل رکھنے والے انسان پیدا ہوجائیں تو کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.