میں نماز فجر سے رات تک قرآن پڑھتا تاکہ ۔۔ جانیں اس ننھے بچے نے کیسے صرف 22 دنوں میں قرآن کو اپنے سینے میں اتار لیا؟ ویڈیو

image

بچے نے 22 دنوں میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے، یہ کارنامہ ملک پاکستان کے ہونہار بچے نے کیا۔

دنیا میں موجود ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے مقدس کتاب کو اپنی سینووں میں اتار لے۔ جو بھی حافظ بنتے ہیں، انہیں کئی سال لگ جاتے ہیں مگر اس بچے نے تو چند دنوں میں قرآن پاک حفظ کر کے عالمی ریکارڈ قا ئم کر دیا۔

جی ہاں اس 10 سالہ بچے کا نام حافظ شفیق الرحمان ہے جو کہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ یہ معصوم کہتا ہے کہ میں ہر روز صبح فجر میں آتھ جاتا ہوں پھر نماز پرھ کر 1 سے 2 گھنٹے سبق پڑھتا ہوں، پھر سی طرح دن بھر پڑھتا ہوں اور رات کو 10 بجے 2 صفحے حفظ کر کے سوجاتا ہوں۔

یوں میں نے صرف 22 دنوں میں قرآن حفظ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس پر والدین اور استاد بہت خوش ہیں۔ اب یہ خواہش ہوے کہ اللہ پاک ہمت و طاقت دے تو عالم بنو ں ۔ مزید یہ کہ یہ چھوٹا سا حافظ قرآن بچہ کہتا ہے کہ ہمارے خاندان میں 18 حافظ قرآن ہیں اور ماما، بابا بھی حافظ قران ہیں۔

اس کے علاوہ اس بچے کے والد کہتے ہیں کہ ہمارے گھر کا ماحول مذہبی ہے پھر میرے بچے نے جب مجھ سے یہ خواہش کی اسے قرآن پاک حفظ کرنا ہے تو ہم اس کی ہمت بنے اور خوش ہوئے کہ اللہ پاک نے ہمارے بچے اس عمر میں دین کی طرف لگا دیا ورنہ اس عمر میں تو معصوم بچے صرف کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.