حکومت کا چھٹی کا اعلان۔۔ تعلیمی ادارے اور دفاتر کس دن بند رہیں گے؟

image

سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل بروز منگل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام خود مختار، نیم خودمختار ادارے اور دفاتر، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے البتہ فوری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں "یوم شہادت" کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو ایک مقدمے میں پھانسی دی گئی تھی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی وجہ سے ہر سال اس دن عام تعطیل دی جاتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.