اللہ اس ادارے کو خیر میں رکھے، جسٹس جمال مندو خیل

image

اسلام آباد: جسٹس جمال مندو خیل نے بینچ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آرڈر کورٹ میں لکھوایا نہیں گیا اور نہ چیف جسٹس نے مشاورت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو اوپن کورٹ میں غور کرنا چاہیے،مجھ سے آرڈر لکھواتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بینچ میں میری ضرورت نہیں ہے،میں اس دعا کے ساتھ خود کو الگ کرتا ہوں کہ اللہ اس ادارے کو خیر میں رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ آئے وہ سب کو قبول ہو،ہم سب آئین کے پابند ہیں اور رہنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.