انسان کی خوشحال زندگی میں پریشانی کب آجائے، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اور پھر پریشانی بھی ایسی کہ شخص کی زندگی ہی خطرے میں پڑ جائے۔
آج ہم آپکو ایک ایسی وائرل ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں، جسے دیکھنے کے بعد حیران ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے، کہ کیسے ایک معمولی سے غلطی کی وجہ سے جان بھی جا سکتی ہے۔
جی ہاں تو ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر پٹنا کے ایک محلے سے 2 رکشہ گر رہے تھے اور محلے کے لوگ بھی اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے، بچے کھیل رہے تھے۔
اب اچانک سے ایک رکشہ محلے کی گلی سے باہر نکلنے لگا اتنے میں پیچھے سے ایک خاتون اپنے موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے تشریف لا رہی تھی، اور ان کے ہاتھ میں ایک تھیلی بھی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کہیں سے خریداری کر کے واپس آ رہی تھیں۔
اور غور نہیں کیا رکشہ جہاں کھڑا تھا اس کے دونوں ٹائروں کے درمیان ایک گٹر بھی ہے اور ایک دم سے اس میں یہ خاتون گر گئی۔ لیکن مذکورہ خاتون انتہائی خوش قمست تھی کہ قریب کھڑے لوگ فوراََ اس کی جانب بھاگے اور اسے باہر نکال لیا۔ اس لیے ہمیشہ بڑے بوڑھے ایک بات کہتے ہیں کہ ہر کام میں احتیاط ضروری ہے۔