سعودی عرب نے عیدالفطر کی نماز کا وقت مقرر کر دیا

image

ریاض: سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی۔

سعودی وزیر نے تحریری طور پر سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کرنے کی تاکید جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ام القریٰ کیلنڈر کی پابندی کی جائے۔

سعودی وزیر نے وزارت کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کرلئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عیدالفطرکی نماز کا وقت سورج طلوع ہونے کے دس سے پندرہ منٹ بعد کا رکھا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.