اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

image

اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی چھ ہزار پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے۔

جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔

ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود دو روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے چوالیس ممالک کے لیے یومیہ سو ائیرپورٹس کی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔

جبکہ اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ سے روزانہ چالیس ملکوں کے اکیاسی ائیرپورٹ کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

شام کے دمشق ائیرپورٹ سے تیرہ ملکوں کی ملکوں کے بیس ائیرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے اٹھارہ ممالک کے بتیس ائیرپورٹس کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.