ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ معاہدہ کریں گے۔

امریکی صدر کاکہناتھا کہ ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں جیسا میں نے پاک بھارت جنگ بند کروائی ، تجارت کا استعمال کرتے ہوئے پاک بھارت کے بہترین لیڈروں سے بات کی،پاک بھارت بات جیت میں عقل سے فیصلہ  کیا گیا،عقل ، ہم آہنگی اور سمجھداری سے بات کی گئی جس سے کامیاب ہوئے ۔ ٹرمپ کاکہناتھا کہ ہم جلد ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی امن قائم کریں گے ،بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔  


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.