عام شخص کے ساتھ سعودی شیخ آکر بیٹھ گیا اور پھر۔۔ سعودی نے اپنے برابر میں بیٹھے شخص کے ساتھ کیا کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے؟ ویڈیو وائرل

image

سعودی عرب سے ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر پسند کی جا رہی ہے جس میں ایسا جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک سبق پوشیدہ ہے۔

ایک سعودی شیخ جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ بہت مالدار ہوتے ہیں اور ان کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی مگر حقیقت میں وہ بڑے دل والے اور لحاظ کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ ویڈیو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعودی شخص افطار کرنے کے لیے دسترخوان پر بیٹھتا ہے اور وہیں ایک عام سا شخص پہلے ہی وہاں بیٹھا ہوتا ہے۔

سعودی شیخ افطار کیلیے جب وہاں بیٹھتا ہے تو وہ پردیسی شخص انہیں حیران ہوکر دیکھنے لگتا ہے اور پھر وہ اپنی جگہ سے تھوڑا ہٹ کر بیٹھ جاتا ہے تاکہ شیخ کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی بھی وہاں بیٹھ جائیں۔

مگر شیخ اس آدمی کو اپنے برابر میں آنے کا اشارہ کیا۔ بعد ازاں اس عام شخص کو بہت عزت و احترام کے ساتھ شیخ نے اپنے برابر میں بٹھایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

شیخ نے امیری غریبی کا فرق ختم کردیا جس کی وجہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.