ماہ رمضان میں روزے کے باوجود ایک باریش شخص کی کپڑوں کی دکان سے چوری کرتے ہوئے ویڈیو کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کڑی تنقید کی۔
رمضان کے مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریاں بھی شروع ہوجاتی ہیں اور اکثر شہری افطار کے بعد بازاروں کے چکر لگاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم ایسے میں پیشہ ور بھکاری اور نوسر باز بھی لوگوں کو لوٹنے کیلئے متحرک ہوجاتے ہیں۔
بازاروں میں رش کی وجہ سے اکثر اشیاء چرانے کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں تاہم باریش افراد کی جانب سے چوری جیسے شرمناک کام کی توقع کم ہی کی جاتی ہے لیکن اس ویڈیو میں کپڑے چراتے شخص کی ویڈیو نے انہیں شرمندہ کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دکان میں موجود باریش شہری خاموشی سے کپڑے چرا کر اپنے زیب تن کپڑوں میں چھپا رہے ہیں اور ایسے میں ایک خاتون بھی ان کی مدد کررہی ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمروں سے بے خبر خاتون اور باریش شخص بڑی مہارت سے کپڑے چرا رہے ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ وہاں موجود کوئی بھی خریدار یا دکاندار ان کی طرف متوجہ نہیں تاہم کیمروں نے پورا معاملہ ریکارڈ کرلیا۔