لوگ پرانے زمانے سے ہی پہیلیوں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ایک تو یہ بتاتی ہیں کہ آپ کتنے ذہین ہیں، ساتھ ہی ساتھ آپ کے دماغ کو اور تیز بھی کرتی ہیں، چلیں آئیے آج آپکو ایک انتہائی مزیدار اور آسان پہیلی کے بارے میں بتاتے ہیں۔
تو جی ہاں شروع کرتے ہیں مگر یہ ضرور جان لیں کہ جس شخص نے اس تصویر کو ٹھیک سے نہیں دیکھا اور دماغ کا استعما ل نہیں کیا تو یہ عام سی دکھنے والی پہیلی ذہن کو الجھا دے گی اور پھر آپ سارا وقت پریشان رہیں گے کہ اتنی آسان چیز مجھ سے حل کیوں نہ ہوئی؟
جیسا کہ اس تصویر میں 2 لڑکیاں ایک بزرگ شخص کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لگاتار یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ یہ میرے پاپا ہیں، یہ میرے پاپا ہیں۔ یہاں آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بہن بھائی تو پیار و محبت میں اکثر ہی کہ دیتے ہیں کہ تمہارے نہیں یہ صرف میرے پاپا ہیں مگر یہاں ایسی کوئی بات نہیں۔
کیونکہ ان دونوں میں سے ایک لڑکی چالاکی کر رہی ہے جبکہ دوسری لڑکی کے یہ حقیقی والد ہیں۔ مزید یہ کہ اس بزرگ شخص کی یاداشت کمزور ہو گئی ہے اس لیے وہ بھی اپنی بیٹی کو پہچان نہیں پا رہی ہیں اور تو اور ان دونوں لڑکیوں کے نام بھی ملتے جلتے ہیں ریما اور سیما، اب آپ ہی بتائیں کہ کون ہیں، اس بزرگ کی بیٹی۔
رکیے اگر کافی دیر بعد بھی آپکو معلوم نہیں چل رہا کہ کون بیٹی ہے تو ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ ریما ہی اس کی اصل بیٹی ہے کیونکہ بزرگ کے ہاتھ پر بھی انگریزی میں بیٹی کے نام کا پہلا حروگ" آر " لکھا ہے۔