اچھے اور نیک کاموں کیلئے اللہ پاک خاص بندوں کو چن لیتا ہے۔ ایسا ہی ایک نیک عمل فیصل آباد کے شہری نے کیا ہے جس کی تعریف اب ہر جگہ ہو رہی ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے۔
جس میں پیر امتیاز شاہ نامی شخص نے 40 فٹ لمبا قرآن مجید اپنے ہاتھوں سے لکھا۔ اس سے پہلے بھی یہ 2 بڑے بڑے قرآن پاک لکھ چکے ہیں بہرحال یہ قرآن پاک ان سے فیصل آباد کے ہی کمشنر صاحب نے خاص فرمائش کر کے لکھویا ہے۔ جسے انہوں نے ترجمہ کے ساتھ انتہائی خوبصورتی کے ساتھ لکھا ہے۔
پیر امتیاز کہتے ہیں کہ کبھی مجھے پوری رات لگتی تو کبھی آدھا دن لیکن کئی دن ایسے بھی آتے کہ میں صرف 10 منٹ بیٹھ کر یہ قرآن پاک لکھتا ۔ بس اللہ پاک نے ہی ہمت و طاقت بخشی جو میں نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔
یہی نہیں انہوں نے کہا کہ اس کی لکھائی اور یہ چیک کرنا کہ کوئی غلطی وغیرہ تو نہیں ، یہ کام بھی میں نے خود کیا ہے۔
آج اس پر لاکھوں روپے خرچہ آیا لیکن میں خؤش ہوں اللہ کی راہ میں لگائے ہیں روپے میں نے۔ اس کے علاہو آپکو یہ بتاتے چلیں کہ انہوں نے محلے میں اسے نمائش کیلئے رکھ دیا ہے کہ تاکہ سب لوگ اس کا دیدار کر سکیں، اس موقعے پر بچے بڑے سب ہی لاکھوں کی تعداد میں ان کے گھر کے باہر جمع ہیں۔
آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ارادہ تو ہے کہ اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروائیں اور یہ اعزاز پوری دنیا میں پاکستان کے پاس ہو کہ سب سے سے بڑا قرآن ِ پاک پاکستان میں ہے۔