محبت یہ وہ الفاظ ہے جو آج کل کے رشتوں سے شاید ختم ہی ہوتی جا رہی ہے۔ مگر ایک ایسا بھی جوڑا ہے جو ایک ہی وقت، ایک ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوا۔ ان کی لازوال محبت کی کہانی نے لوگوں کو جذباتی کر دیا۔
یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 90 سالہ نورما جون پلیٹل کو جب الزائمر کا مرض ہوا تو انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا مگر کچھ ہی دیر بعد ان کے 90 سالہ شوہر فرانسس ارنسٹ پلیٹل کو بھی کولہے کی شدید تکلیف ہوئی اور انفیکشن بھی ہو گیا ، جس کے بعد انہیں بھی ایک ہی اسپتال کے کمرے میں داخل کر دیا گیا۔
ان دونوں کی بیٹی نے بتایا کہ والدین کی دیکھ بھال کرنے والی نرس نے 6 جنوری کو بتایا کہ آپ کے ماں باپ کے کہنے پر ہم نے ان کے بیڈ بھی قریب کر دیے اور پھر انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا۔ اس بزرگ جورے کی شادی کو 70 سال ہو گئے تھے پر پھر دونوں میں کمال کی محبت پائی جاتی تھی۔
اس کے بعد جب بیوی کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی ارو پھر ان کا انتقال ہو گیا، اتنے میں ان کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا۔ 10 منٹ بعد جب نرس کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ دونوں چند منٹوں میں ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔
مزید یہ کہ بزرگ جوڑے کی زندگی کے آخری دنوں کا احوال بتاتے ہوئے بیٹی نے کہا کہ۔
والد درد اور الجھن میں بستر پر موجود تھے، شوہر تکلیف کے باعث کھانا نہ کھاتے ،پانی نہ پیتے تو میری والدہ بھی نہ پیتیں کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ شوہر کو کیسے تکلیف میں دیکھ سکتی ہوں۔
جبکہ ان کی والدہ ایک اچھے پڑھے لکھے اور شریف گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ ان کے والد آسٹریلیا کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔