4 بیویاں، 33 بچے اور ۔۔ مردم شماری کا نظام درہم برہم کرنے والا پاکستانی شہری کون؟

image

پاکستان میں ساتویں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مردم شماری میں آبادی کی گنتی میں دلچسپ حقائق بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ ڈیڑھ درجن سے زائد بچوں کے ایک باپ نے مردم شماری کا ریکارڈ تہس نہس کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد کی 4 بیویاں اور 33 بچے ہیں جس کی وجہ سے مردم شماری کیلئے آنے والے عملے کے پاس موجود فارم پر جگہ کم پڑگئی اور مردم شماری کیلئے بنایا گیا نظام درہم برہم ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق ملک میں مردم شماری ہر 10 سال بعد ہونی چاہیے لیکن حکومت نے سال 2023 کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرانے کا عزم ظاہر کیا تھا کیونکہ 2017 میں ہونے والی آخری مردم شماری کے نتائج کو خاص طور پر کراچی اور پورے سندھ میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملک میں جاری مردم شماری قانونی بنیادوں پر کی جارہی ہے جس میں ہر فرد کو ان علاقوں میں شمار کیا جائے گا جہاں وہ گذشتہ چھ ماہ سے مقیم ہیں۔مردم شماری کے سوال نامے کو تفصیل سے پُر کرنے کے لیے تعلیم، صحت اور مقامی حکومتوں کے محکموں سے تقریباً چھ لاکھ شمار کنندگان کو تعینات کیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.