ہم میں سے کچھ لوگ بجلی کے کڑکنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں جبکہ کچھ ایسے مناظر کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ شب امریکی ریاست نیویارک میں بھی بجلی کچھ اس انداز سے چمکی کہ پورا کا پورا شہر روشن ہوگیا۔ چند لمحوں کے لئے محسوس ہوا جیسے رات میں سورج نکل آیا ہو۔ آئیے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو دیکھتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک آنے والے ہواؤں کے طوفان اور کڑکتی بجلیوں نے شہر بھر کو جگمگا کے رکھ دیا۔ ویڈیو میں شہر کی تمام بلند و بالا عمارتوں کے اوپر بجلی کڑکتی واضح دکھائی دے رہی ہے۔
کیا بجلی چمکنے سے کوئی حادثہ بھی پیش آیا؟
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کہ واقعہ شام 7 بجے پیش آیا۔ شدید ترین بجلی کڑکنے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع شہری انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئی۔ البتہ فطری منظر کی یہ ویڈیو دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر کئی بات دیکھی گئی ہے۔