ہم تو کسی صورت پنجاب میں الیکشن نہیں کروائینگے کیونکہ ۔۔ الیکشن کمیشن سپریم کے حکم پر اب کیا کرنے والا ہے ؟

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کمیشن کی جانب سے پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پٹیشن مسترد ہوتی ہے اور فنڈز وسیکورٹی فراہم کی جائے تو کمیشن الیکشن کرانے کے لیے تیار ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی انتخابات کی تیاری کر رہا تھا، اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے توانتخابات کے لیے مکمل انتظامات کر لیے جائیں گے۔

ای سی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدد درکار ہے۔ پنجاب میں انتخابات کا عمل اپیلٹ ٹریبونل سے دوبارہ شروع ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی پی انتخابات کے نتائج کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ٹرائلز کر رہا ہے اور انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ای سی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ پولنگ اسٹیشن کی عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اسکروٹنی کا عمل ریٹرننگ افسران نے کیا۔

اس سے قبل آج سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 22 مارچ کو پنجاب کے انتخابات سے متعلق حکم نامہ کالعدم قرار دیکر 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.