صرف پاکستانی ہی دوسرے ممالک نہیں جاتے بلکہ وہاں سے لوگ پاکستان رہنے آتے ہیں۔ جیسا کہ یہ لڑکی اپنی چھوٹی سی عمر میں پاکستان آئی اور اے یہاں کا رہن سہن اتنا پسند آیا کہ اب اس نے یہی رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو کورین لڑکی سے متعلق بتائیں گے۔
ایک سجونی نامی کورین لڑکی جو کلاس کی پریفیکٹ بنتی ہے اور اس کے چچا بھتیجی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جو وائرل ہو جاتی ہے۔
سجونی نے حال ہی میں میزبان نمرہ علی کو انٹرویو دیا جس میں اس نے اپنی ساری کہانی بتائی کہ وہ کب اور کیسے کوریا سے پاکستان آئی۔ سجونی کے والد کسی کام کے سلسلے میں کوریا جاتے ہیں اور وہاں ان کی ملاقات کسی کورین لڑکی سے ہوتی ہے اور وہ اس سے شادی کرلیتے ہیں۔
لڑکی کے والد ان کورین خاتون سے شادی کرلیتے ہیں۔سجونی جس کی پیدائش بھی کوریا میں ہوتی ہے وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتی اور پھر کچھ سالوں بعد وہ پاکستان آجاتی ہے۔ سجونی جس کی والدہ غیر مسلم ہے تو اسے بھی اسلام سمجھنے اور دل سے قبول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ مگر جب وہ پاکستان آکر یہاں رہتی ہے تو اس کی اردو بھی اچھی ہوجاتی ہے ساتھ ہی وہ اسلامی تعلیمات پر بھی عمل کرنا شروع کردیتی ہے۔
سجونی نے اپنے نام کا مطلب آسمان بتایا جبکہ ان کا پاکستانی نام ماہا ہے جس کا مطلب چاند ہے۔
ماہا نے بتایا کہ میں پاکستان اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئی ہوں اور یہاں کا کلچر سیکھنے اور اپنانے کے لیے آئی ہوں۔ ماہا نے بتایا کہ مجھے نماز ترجمہ کے ساتھ آتی ہے ، آیت الکرسی، دعائے قنوت بھی آتی ہے۔
ماہا کے چچا جو ان کے ساتھ بیٹھے ہیں بتاتے ہیں کہ اس کے والد کی اس کی والدہ سے ملاقات ایک پارک میں ہوئی تھی جہاں ماہا کے والد نے کورین خاتون کو شادی کی پیشکش کی۔ پھر آگے کیا ہوا نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھیں۔