کیا یہ رخصتی ہو رہی تھی۔۔ عمران خان کی نرالے انداز میں عدالت جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

“بابل کی دعائیں لیتی جا، جا تجھ کو سکھی سنسار ملے“

“کیا یہ رخصتی ہورہی ہے جو انھیں چہرہ چھپا کر آنا پڑا“

جی ہاں یہ اور اس طرح کے مختلف تبصرے گزشتہ روز عمران خان کے عدالت جانے کے بعد کیے جارہے ہیں۔ منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنما عمران خان لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری دینے گئے تو ان کے انوکھے انداز نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا۔ کچھ صارفین نے سابق وزیر اعظم کی ویڈیو پر گانے لگا کر ایڈیٹنگ بھی کرڈالی۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو کافی سخت سیکورٹی میں عدالت لایا جارہا ہے۔ بلٹ پروف شیلڈ پہنانے کے علاوہ سیاہ رنگ کی شیلڈز سے ان کا چہرہ اور سر بھی چھپایا ہوا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا کے عوام نے کڑی تنقید کی۔

جہاں عمران خان کے مخالفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی جان کی حفاظت کرنے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ کچھ عرصہ پہلے انھیں گولی بھی ماری جاچکی ہے جو سابق وزیر اعظم کی ٹانگ پر لگی تھی۔ واقعے کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.