سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے فیصلے کے بعد نامور ادیب انور مقصود سے منسوب ایک میم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے التواء کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے بعد گزشتہ روز فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم دیا جس کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے فیصلے پر تنقید جبکہ عمران خان کے حامیوں کی طرف سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران اپنا ہنر دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مختلف ایشوز پر میمز وائرل کرکے اپنے دلوں کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔
نامور ادیب انور مقصود سے منسوب ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب فیصلے میں سیدھا سیدھا تاحیات وزیراعظم بنانے کا حکم دے دیتے الیکشن کا خرچا بھی بچ جاتا۔