دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر حیرت انگیز مناظر کی ویڈیوز صارفین کو چونکا دیتی ہیں۔ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجائیں گے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی بین الاقوامی خبر میں آپ کو اس ویڈیو کی تفصیلات بتائیں گے۔
ایک آدمی جو بڑے ہجم والے مگر مچھ کی پشت پر اس طرح سوار ہے جیسے گھوڑے پر بیٹھا ہو۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کو مگرمچھ کی سواری اس طرح کرتے ہوئے دیکھا گیا جیسے یہ کوئی پالتو جانور ہو۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص مگرمچھ کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور جس کے ہاتھ میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے۔ آدمی کو تھوڑا بہت بھی ڈر نہیں لگ رہا۔
مگر مچھ کی پیٹھ پر بیٹھا شخص اسے گوشت کا ٹکڑا دکھا کر بار بار پیچھے کر رہا ہے اور وہ مگر مچھ مڑ مڑ کر گوشت کے ٹکڑے کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے مگر آخر کار وہ کھا ہی لیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو میں آدمی کی ہمت کو داد دے رہے ہیں کہ وہ اتنے بڑے سائز کے مگر مچھ کے اوپر بیٹھا گیا۔