بچے اللہ پاک کا اس دنیا میں سب سے قیمتی تحفہ ہوتے ہیں جو بنا کوئی فائدہ یا نقصان دیکھتے ہوئے دل سے سب سے پیار کرتے اور لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ آج ہم ایک ایسی ہی ویڈیو پر بات کرنے جا رہے ہیں جس کی سوشل میڈیا پر ہر کوئی تعریف کر رہا ہے ۔
یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ سڑک کنارے ایک غریب بیٹھا تھا جو کہ بھوکا پیاسا بھی تھا ایسے میں یہ ننھی عراقی بچی فرشتہ بن کر سامنے آئی اور اپنی پانی کی بوتل سے اس بزرگ کو پانی پلانے لگی۔
18 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جب تک بچی نے اس شخص کو پانی پلانا بند نہ کیا جب تک اس کی پیاس نہ بھجی۔
پھر کچھ ہی دیر بعد اس بچی کا کوئی بڑا بھی اس جگہ آ گیا، یوں وہ بچی پانی کی بوتل اس شخص کے پاس ہی رکھ کر وہاں سے چلی گئی۔ اس بزرگ شخص کی حرکات و سکنات کسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ معذور ہو۔
ساتھ ہی ساتھ آپکو یہ بتانا بھی چاہتے ہیں کہ معصوم بچی کے اس عمل سے تمام سوشل میڈیا صارفین نے والدین کی جانب سے کی جانے والی تربیت کی خوب تعریف کی ہے۔