بیرونِ ملک نوکریوں کا جھانسہ، انڈیا میں لوگوں کو لُوٹنے والا گروہ گرفتار

image

انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے سینکڑوں لوگوں افراد کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل نجم، افروز عالم اور پرویز عالم کو 100 سے زائد افراد کو ترکی اور ایتھوپیا میں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد نے ’اے آر انٹرپرائزز‘ نامی کمپنی بنائی ہوئی تھی اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس پر بیرون ملک نوکریوں کے اشتہارات دیے جاتے تھے جن کا دراصل کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش دیو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مختلف ویب سائٹوں پر ترکی اور ایتھوپیا میں نوکریوں کی جعلی تفصیلات چسپاں کی ہوئیں تھیں اور انہوں نے نوکریوں کے خواہشمند افراد کو ملازمتوں کے لیٹر بھی واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے نوکری کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے چھ موبائل فونز، دو لیپ ٹاپ، 68 انڈین پاسپورٹ، چینی کمپنیوں کے جعلی ملازمتوں کے لیٹر اور ترکی اور ایتھوپیا کے جعلی ائیر ٹکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

لوگوں کو جعلی نوکریوں کا جھانسہ دینے کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب دلاور سنگھ نامی ایک شخص پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کے لیے پہنچا اور کہا کہ اس سے ’اے آر انٹرپرائزز‘ نے ایک لاکھ روپے لیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹ بھی مجمند کردیے گئے ہیں جن میں 50 سے 60 لاکھ روپے تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts