پروجیکٹ ٹائیگر: انڈیا میں شیروں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی

image

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ معدومیت کے شکار جانوروں کی بحالی کوششوں کے باعث ملک میں جنگلی شیروں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انڈیا نے 1973 میں معدومیت کے شکار شیروں کے تحفظ کے لیے ’پروجیکٹ ٹائیگر‘ کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا تھا۔ 1947 میں جنگلی شیروں کی تعداد 40 ہزار تھی جو کم ہو کر 18 سو رہ گئی تھی۔

پروجیکٹ ٹائیگر کے مطابق شیروں کی تعداد تین ہزار 167 ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ایک تقریب میں انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’دنیا بھر میں شیروں کی سب سے زیادہ تعداد انڈیا میں ہے، پروجیکٹ ٹائیگر کی کامیابی صرف انڈیا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔‘

انٹرنیشنل بِگ کیٹ الائنس کی لانچنگ پر نریندر مودی نے کہا کہ ’جنگلی حیات کا تحفظ صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ انٹرنیشنل بِگ کیٹ الائنس کا فوکس دنیا کی سات بڑی بِگ کیٹس کے تحفظ پر ہو گا جن میں ٹائیگر، شیر، تیندوے، برفانی تیندوے، پوما، جیگوار اور چیتے شامل ہیں۔‘

انڈیا میں کئی برسوں سے شکار کے باعث ناصرف شیروں کی تعداد کم ہوئی بلکہ چیتے بھی معدومیت کا شکار ہوئے۔ اسی لیے گزشتہ برس ستمبر میں ’پروجیکٹ چیتا‘ شروع کیا گیا۔ نیمبیا سے آٹھ اور جنوبی افریقہ سے 12 چیتے لائے گئے۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts