بلی کی وجہ سے مشہور ہونے والے امام نے پورا واقعہ بیان کرتے ہوئے کیا سچ بتایا اور انہیں کون سا بڑا انعام دے دیا گیا؟

image

الجزائر میں نماز کے دوران کندھے پر چڑھنے والی بلی سے حسن سلوک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے امام نے واقعہ کے حوالے سے تمام حقیقت کھول کر رکھ دی۔

سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں ایک بلی تراویح کے دوران امام کے کندھوں پر چڑھ جاتی ہے لیکن امام اس موقع پر نماز جاری رکھتے ہیں اور بلی سے بہت پیار سے پیش آتے ہیں۔

یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بو عریریج کی مسجد ابو بکر صدیق میں پیش آیا تھا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا جبکہ الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔

امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو حکومت کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اور وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے باضابطہ خود امام سے ملاقات کرکے ان کے حسن سلوک کی تعریف کی اور انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

واقعہ کے حوالے سے ولید مہساس کا کہنا ہے کہ ہمارا اسلام جانوروں کے ساتھ بھی پیار اور نرمی کا سبق دیتا ہے۔ بلی اچانک آکر کندھے پر بیٹھ گئی تھی، میری کوشش تھی کہ وہ ایسے ہی سکون سے بیٹھی رہےاسلئے اسے ہٹانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ جو ہوا وہ اچانک اور بے ساختہ تھا اس حوالے سے کہنے کیلئے مزید کچھ نہیں ہے تاہم بعض لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام سے بیان جاری کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts