نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

image

نیوزلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کھیلنے پاکستان پہنچی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اپریل اور تیسرا میچ 17 اپریل کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹی 20 میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا اور دوسرا ایک روزہ میچ 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا، چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.