ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ناکام

image

 ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی۔

منگولین باکسر پاکستانی باکسر کے خلاف 0-5 سے کامیاب ہوئی۔

جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں۔

لاورا اکرم نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.