سعودی عرب ہماری مدد کرنا چاہتا تھا لیکن بائیڈن نے اُن کی عزت نہیں کی: ڈونلڈ ٹرمپ

image
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرمانہ  کارروائی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عظیم لوگ ہیں اور وہ امریکہ کی مدد کرنا چاہتے تھے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کے سعودی عرب کو ’تنہا‘ کرنے سے متعلق بیان کے تناظر میں کہا ’سعودی عرب کو دیکھیں اور دیکھیں کیا ہوا۔ وہ عظیم لوگ ہیں، ہماری مدد کرنا چاہتے تھے۔ وہ (صدر جو بائیڈن) وہاں گئے اور ان سے مُٹھی ملائی۔ آپ کو معلوم ہے کہ مُٹھی کے مصافحے کا کیا مطلب ہے، مجھ سے ہاتھ نہ ملاؤ کیونکہ تمہارے ہاتھ گندے ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’ان کی تضحیک کی تھی، آپ کو اس کی سمجھ آ رہی ہے نہ۔ اوہ میں آپ سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو مُٹھیاں ملاتے ہیں۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو سب سے زیادہ ذہین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے اور ہمارا بہترین تعلق ہے۔‘

انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن 2024 میں صدارتی انتخابات لڑتے ہوئے نہیں نظر آرہے۔

’میرے خیال میں یہ کہنا انتہائی نامناسب ہوگا لیکن مجھے یہ ممکن ہوتا ہوا نہیں دکھائی دے رہا۔ اور اس کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

Trump: Macron over in China kissing Xi's a** - and then Biden got fist bump from the Saudis, which means don’t shake my hand your hands are dirty pic.twitter.com/BbMiE7jJ5T

— Jack Poso  (@JackPosobiec) April 12, 2023

انہوں نے کہا کہ ’آئندہ انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس ممکنہ طور پر ڈیموکریٹ جماعت کی سربراہی کر سکتی ہیں لیکن میرے خیال میں انہوں نے بڑے سٹیج پر اتنی اچھی پرفارمنس نہیں دی لیکن شاید میں غلط ہوں۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts