دنیا کے سب سے مہنگے جوتوں کا جوڑا نیلام

image

دنیا کے سب سے مہنگے جوتوں کا جوڑا 63 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی مائیکل جارڈن کے جوتوں کا جوڑا 2.2 ملین امریکی ڈالر (پاکستان 63 کروڑ روپے سے زائد) میں نیلام ہوا اور یہ اب تک نیلام ہونے والے جوتوں میں سب سے مہنگا جوتوں کا جوڑا ہے۔

مائیکل جارڈن نے یہ جوتے 1998 میں این بی اے فائنل میں استعمال کیے تھے۔ فروخت ہونے والے جوتوں پر مائیکل جارڈن کے دستخط بھی موجود ہیں۔

جوتے فروخت کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ توقع تھی نیلامی میں ان کی قیمت 4 ملین ڈالر تک جا سکتی ہے تاہم عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود یہ توقع کی قیمت سے کافی کم پر فروخت ہوئے۔ مائیکل کے فروخت ہونے والے جوتوں کا نام ایئر جارڈن تھرٹینز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل بھی مائیکل جارڈن کے ایک جرسی نیلام ہوئی تھی جو انہوں نے 1998 کے این بی اے فائنل میں پہنی تھی۔ وہ جرسی 10.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.