"ماں باپ بوڑھے ہیں۔ چل نہیں سکتے انھیں کس کے آسرے پر چھوڑتا؟ اس لئے انھیں کندھوں پر اٹھا کے چل رہا ہوں"
یہ کہنا ہے اس نوجوان کا جس کا تعلق برما سے ہے۔ چند سال پہلے جب برما میں مسلمانوں پر شدید تشدد کی جارہا تھا تب اس نوجوان نے ملک بدلنے کا سوچا اور 7 دن تک مسلسل اپنے والدین کو کندھوں پر اٹھا کر چلتے نوجوان کی تصویر وائرل ہوگئی
.
نوجوان کا کہنا تھا کہ چونکہ اس ملک میں مسلمانوں کا رہنا مشکل ہے اس لیے وہ بنگلہ دیش جانا چاہتے ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ البتہ وہ پیچھے اپنے ماں باپ کو اکیلا کیسے چھوڑتے؟ ان کے پاس کرایہ دینے کے پیسے نہیں تھے اس لئے ایک بانس کے دونوں جانب ٹوکریاں لگائیں اور ماں باپ کو بٹھا کر بنگلہ دیش کا سفر کیا اور مسلسل چلتے ہوئے 7 دن میں وہاں تک پہنچے۔
نوجوان کی تصویر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس بچے نے جس طرح صعوبتیں برداشت کر کے ماں باپ کو بحفاظت دوسرے ملک تک پہنچایا اس کا یہ عمل ضرور اللہ کی راہ میں بلند ہوگا.