مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے متجاوز

image

دنیا کی کل آبادی 8 ارب سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا کی 25فیصد آبادی اسلام کے پیروکار ہیں، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے جس کی آبادی 2 ارب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔

2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے، جو جلد ہی عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر آ جائے گا۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ 2015 سے 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی کل آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف میں اسلام عیسائیت کو دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر پیچھے چھوڑ دے گا۔

رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 32 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2060 تک مسلمانوں کی آبادی 3 ارب تک پہنچ جائے گی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.