ایران اسرائیل تنازع، برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا

image

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کے لیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.